صائم ایوب کی انجری پی سی بی کا بڑا اقدام –
صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ.
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری طور پر علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپنر صائم ایوب کو فون کرکے خیریت دریافت کی اور علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اَپ کریں گے،جن کا اوپنر کیساتھ اپوائمنٹ طے کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔
پی سی بی سربراہ کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اسٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، اوپنر کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا جبکہ اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، انکا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔ امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
رپورٹ جاوید اقبال ملاح-
پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +