565

سادگی دنیا کا خوبصورت لباس ہے، شادی والدین کی پسند کی کروں گی، پڑوسی ملک میں مالائیں بیچنے والی خوبصورت آنکھوں والی وائرل لڑکی “مونا لیزا” کے سوشل میڈیا چرچے

خصوصی تحریر :شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر پاکستان ان لائن نیوز نیٹ ورک

پڑوسی ملک میں خوبصورت آنکھوں کا جلوہ لئی مالا بیچنے والی چھوری کے چرچے –

سچ کہتے ہیں جب قسمت کسی کے اوپر مہربان ہو جائے تو وہ بندہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتا ہے اور ہر میڈیا کی زینت بن جاتا ہے –

کچھ ایسا ہی پڑوسی ملک بھارت کی ایک حسینہ کی آنکھوں کے خوبصورتی نے اسے آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنا رکھا ہے –

قصہ کچھ اس طرح کا ہے کہ اندور اترپردیش کی یہ مونا لیزا نامی ایک مالا بیچنے والی لڑکی ایک میلہ میں جاتی ہے، جہاں ان پر ایک سوشل میڈیا پرسن کی نظر پڑتی ہے اور پھر ایسی وائرل ہوئی کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر انہیں کے چرچے چل رہے ہیں –

ان کی آنکھوں کی خوبصورتی نے اسے دیکھتے ہی دیکھتے سٹار بنا دیا ہے، محبت پر یقین نہ رکھنے والی یہ سولہ برس کی چھوری مونا لیزا، محبت کو فضول سمجھتے ہے، کہتی ہے محبت پر ابھی تک صرف والدین کا ہی حق ہونا چاہیے –

ہماری زات برادری میں کسی لڑکی کو پسند کی شادی کرنے کا کوئی ادیقار حاصل نہیں ہے، ہمارے لئے جیون ساتھی صرف والدین ہی چنتے ہیں اور پسند کئے جاتے ہیں –

قسم و قسم کی مالائیں بیچ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالنے والی مونا لیزا بہت سادگی پر یقین رکھتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سادگی دنیا کا سب سے اچھا لباس ہے –

اگرچہ ان کے پہناوے میں راجستھانی لباس نمایاں طور پر زیب تن کیا ہوتا ہے مگر اس میں بھی سادگی کا خوبصورت عنصر چھپا ہوتا ہے –

اپنا ان پڑھ گنوار ہونے پر کوئی دکھ یا پریشانی نہ رکھنے والی کہتی ہیں پڑہائی سے اگر جلد پیٹ بھر جاتا تو ہمارے کنبے کی سینکڑوں لڑکیاں مالائیں نہ بیچ رہی ہوتیں، تاہم تعلیم کی اہمیت کو تسلیم ضرور کیا کہ اگر ہمیں والدین بچپن سے سکول میں ڈالتے تو ہو سکتا تھا ہم بھی کوئی کچھ بن کر دیکھاتے، تاہم وہ مالائیں بیچنے کو ہی بہتر رزق قرار دیا –

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اپنا تبصرہ بھیجیں