جھنگ (رانا محمد نعیم خان) رشتے کا تنازعہ اور موبائل فون رکھنے پر جھنگ میں دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، سفاک قاتل نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،قاتل گرفتار، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ظالم قاتل پولیس نے گرفتار کر لیا۔دلخراش واقعی جھنگ میں پیش آیا۔

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ )علی آباد چوکی کے علاقے کھوہ کوڑے والا میں دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ ، ماں اور بیٹی فائرنگ سے جاں بحق، ملزم گرفتار
آج صبح تقریباً 8:45 بجے تھانہ کوتوالی جھنگ کی حدود علی آباد چوکی کے علاقے کھوہ کوڑے والا میں گھریلو رشتہ تنازعے نے ایک افسوسناک رخ اختیار کر لیا-

، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور نوجوان بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مقامی ذرائع اور ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق سجاد ولد صوبہ قوم حسنانہ نے بیان دیا ہے کہ اس کے کزن ملازم حسین ولد اللہ دتہ قوم حسنانہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی شاذیہ بی بی (عمر 35 سال) اور بیٹی اقصیٰ رانی (عمر 19 سال) کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

بیان کے مطابق مقتولہ اقصیٰ کا رشتہ پہلے ملزم کی بہن شہناز بی بی کے بیٹے محمد علی سے طے کیا گیا تھا، مگر بعد ازاں ماں اور بیٹی نے یہ رشتہ قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث گھر میں شدید کشیدگی پائی جاتی تھی۔

سجاد کے مطابق آج صبح ملزم نے بیوی اور بیٹی سے موبائل فون رکھنے اور دوسروں سے رابطوں کے حوالے سے بازپرس کی، تلخی بڑھنے پر ملزم نے مبینہ طور پر 30 بور پستول سے فائرنگ کر دی۔

مزید یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم منشیات آئس کا عادی تھا جس کے باعث گھر میں آئے روز جھگڑے ہوتے تھے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

رانا محمد نعیم خان ڈپٹی چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک