شورکوٹ(رانا محمد شبیر)کاشتکاروں کےلئے بڑی خوشخبری۔کشمیر شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کا آغاز کردیا گیا۔۔

شورکوٹ(رانا محمد شبیر)حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر کشمیر شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کے آغاز کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مل کی اعلیٰ انتظامیہ، کاشتکار اور علاقہ معززین نے شرکت کی تقریب میں جی ایم پروجیکٹ احمد خان وڑائچ، جی ایم کین مہر محمد عبدالرؤف خان، جی ایم ایڈمن ناصر علی خان کے علاوہ منیجر اکاؤنٹس اینڈ فنانس سید وقاص علی، ڈی جی ایم فنانس انوارالحق اور مہر منظورالحسن سیال بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری شہزاد علی، میاں شاہد کاٹھیہ، میاں زاہد کاٹھیہ، چوہدری سرور جٹ نمبردار سمیت مل کا دیگر عملہ بھی شریک ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم کین عبدالرؤف خان نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اس سال بھی تمام کاشتکاروں کو ان کے گنے کی ادائیگی بروقت اور شفاف طریقے سے کی جائے گی عبدالرؤف خان نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ مل میں صاف ستھرا اور تازہ گنا فراہم کریں تاکہ بہتر کوالٹی کی پیداوار حاصل کی جاسکے۔