تیز رفتار ٹرالے کی چنگچی رکشے کو ٹکر، ماں بیٹی جان بحق

تیز رفتار 22 وہیلر نے ماں اور بیٹی کو کچل دیا، دونوں جاں بحق*

شاہپور صدر کے قریب زوم ہیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار 22 وہیلر نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کی دو سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئیں.

حادثے میں بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ شدید زخمی ماں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شاہپور صدر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی.
*ماں بیٹی کا تعلق چک اللہ یار سے تھا اور وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے آرہی تھیں.*

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +