لڑکی سے ملنے آئے دو لڑکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،جواں سالہ لڑکی سمیت ایک لڑکا جان بحق، دوسرا شدید زخمی

لڑکی کو ملنے آئے دو لڑکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک لڑکا اور جوان سالہ لڑکی جاں بحق، دوسرالڑکا شدید زخمی-

فیصل آباد/ تاندلیانوالہ تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں 22 سالہ ثناء کے گھر ملنے آنے والے علی حسن ولد نصیر سکنہ چک نمبر 556 گ۔ب اور نوید ولد طارق سکنہ چک نمبر 493 گ۔ب کے درمیان کسی نامعلوم بات پر تلخ کلامی ہوئی –

جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران نوید کی فائرنگ سے ثناء اور علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نوید شدید زخمی ہوگیا جسکو تشویشناک حالت میں پولیس کی حراست میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +