ون ڈش، لاؤڈ سپیکر کا غیر ضروری استعمال،صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ون ڈش، لاؤڈ سپیکر کا غیر ضروری استعمال،صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کی تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت

قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم
شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت

فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ
میرج ہال کے لئے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت
ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسران شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +