باپ اپنی معصوم بیٹی کو آغوش میں لیکر نہر میں چھلانگ لگا دی، کافی جدوجہد کے بعد لاشیں نکال لی گئیں

افسوسناک_خبر

پھلروان: باپ اپنی معصوم بیٹی کو آغوش میں لے کر نہر میں کود گیا، باپ اور بچی کی لاش نکال لی گئی۔

سرگودھا: میانہ گوندل کے رہائشی 35 سالہ ارتضیٰ نصر نے آج صبح اپنی 3 سالہ بیٹی سمیت پھلروان کے قریب نہر لوئر جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

کافی جدوجہد کے بعد بچی اور باپ کی لاش نکال لی گئی،

وقوعہ کی وجوہات بے روزگاری مہنگائی تھی۔ذرائع

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ