خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے قائم سرکاری سکول بند کر دیا گیا، خواجہ سرا اساتذہ سمیت طلباء کا احتجاج

خواجہ سراؤں کو تعلیم دینے والا سرکاری سکول بند ،خواجہ سرا اساتذہ کا احتجاج

فیصل آباد میں خواجہ سراؤں کا واحد اسکول بھی بند

محمدی کالونی میں خواجہ سراؤں کے اکلوتے اسکول کو محکمہ تعلیم کی جانب سے بند کر دیا گیا، جس کے باعث خواجہ سرا اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ اس اقدام سے گداگری اور ڈانس چھوڑ کر تعلیم حاصل کرنے والے پچاس سے زائد خواجہ سراؤں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔

متاثرین نے سی ای او ایجوکیشن آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے بازی کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسکول فوری طور پر بحال کروانے اور تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

#Faisalabad #TransgenderEducation #EducationRights #PunjabEducation #Protest

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +