انتہائی افسوسناک خبر /شدید دھند کے باعث مزدا نہر میں گرنے سے 14 افراد موقع پر جان بحق،متعدد زخمی، مسافر رشتے دار کی فوتیدگی پر جا رہے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا، رپورٹ غلام اللہ فاروقی

افسوسناک حادثے میں 14 افراد موقع پر جان بحق –
کوٹ مومن: گلاپور بنگلہ کے قریب المناک
ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کوٹ مومن کے علاقے گلاپور بنگلہ کے قریب شدید دھند کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مزدا ٹرک بے قابو ہو کر گلاپور نہر میں جا گرا۔ حادثہ تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود میں رات 1:45 بجے پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق راولپنڈی سے تھا جو فیصل آباد اپنے ایک رشتہ دار کی فوتگی پر جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا مزدا ٹرک نمبر FDS-17-456 تھا، جو سفید رنگ کا اور تقریباً 17 فٹ لمبا تھا۔ گاڑی میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے۔ شدید دھند کے باعث ڈرائیور کو سامنے کا راستہ نظر نہ آیا جس کے نتیجے میں گاڑی پل سے نیچے نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی تفصیل:
مصری خان ولد اکرم، عمر 50 سال
حلیمہ بی بی زوجہ غلام عباس، عمر 65 سال
یاسین ولد رمضان، عمر 65 سال
سونیا بی بی زوجہ طارق، عمر 35 سال
پٹھانی بی بی زوجہ ولایت، عمر 35 سال
ہانیہ دختر ممتاز، عمر تقریباً 2/3 سال
امن فاطمہ زوجہ ندیم عباس، عمر 19 سال
رانی زوجہ ممتاز، عمر 35 سال
حارث ولد ندیم، عمر 2 سال
وسیم عباس ولد عباس، عمر 30 سال
اوزین فاطمہ دختر ندیم، عمر 2 سال
محمد ثقلین رضا ولد ظہیر، عمر 2 سال
حورم دختر ظہیر، عمر 6 سال
آمنہ دختر ممتاز، عمر 16 سال
شدید زخمی افراد:

شمیم زوجہ لیاقت، عمر 32 سال
پروین زوجہ وسیم عباس، عمر 26 سال
نازیہ زوجہ ظہیر عباس، عمر 40 سال
معمولی زخمی افراد:
حسنین ولد عباس، عمر 4 سال
ظہیر عباس ولد غلام عباس، عمر 33 سال
ممتاز ولد شیر محمد، عمر 40 سال
کاشف ولد ظہور احمد، عمر 32 سال
ندیم عباس ولد غلام عباس، عمر 22 سال

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجہ دھند اور تیز رفتاری کو قرار دیا جا رہا ہے۔-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +