پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ایک نوجوان شدید زخمی

*لاہور قینچی کے علاقے میں نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کا واقعہ*

*چوہدری مجاہد حسین (CCR)*

لاہور کے علاقے قینچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس خونی کھیل میں ہونے والے جانی نقصان کا ذمہ دار کون ؟
جبکہ شہریوں نے پتنگ بازی اور مہلک ڈور کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +