ٹرک بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا، بزرگ شہری جان بحق، دو زخمی، افسوسناک واقعہ ضلع جھنگ میں پیش آیا

ٹرک بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا، بزرگ شہری جاں بحق، دو افراد زخمی
جھنگ: تحصیل شورکوٹ کے علاقہ بستی نوہانی، جھنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر ایک گھر میں جا گھسا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا –

جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 112 زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کی شناخت محمد سلطان ولد دین محمد (عمر 80 سال)، سکنہ بستی نوہانی جھنگ روڈ شورکوٹ کے نام سے ہوئی، جنہیں سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔زخمیوں میں سرفراز ولد محمد طاہر (عمر 45 سال) اور محمد عثمان ولد محمد حنیف (عمر 35 سال) شامل ہیں، دونوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +