دربار بابا ماجھی سلطان پر نون برادری کی کئی سالہ رنجش ختم، فریقین میں صلح
جھنگ (محمد رمضان سیال)تفصیلات کے مطابق خانیوال (مخدوم پور پہوڑاں) سے تعلق رکھنے والی نون برادری کے دو دھڑوں کے درمیان کئی سال سے جاری رنجش بالآخر دربار عالیہ بابا ماجھی سلطان پر ختم ہو گئی۔ دربار کے گدی نشین پیر سید تقی شاہ کی موجودگی میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو دل سے معاف کرتے ہوئے گلے مل کر صلح کر لی۔یہ بابرکت صلح سید محمد تقی رضا شاہ، سید ثمر شاہ اور سید سلطان علی شاہ کی موجودگی میں ہوئی۔
اس موقع پر امیدوار چیئرمین سید ندیم حیدر شاہ، سید محمد علی شاہ، سید باقر رضا شاہ، سید برکت حسین شاہ، سید عاصم رضا شاہ سمیت دیگر سادات برادری نے اس نیک اقدام کو سراہا اور فریقین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران دربار میں روحانی ماحول قائم رہا اور بھائی چارے، اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔صلح کی اس بابرکت تقریب میں علاقہ کے معززین بھی شریک ہوئے-
جن میں سیاسی و سماجی شخصیت حکیم صفدر حسین صفدر، پنجابی شاعر ملک اقبال امجد، خان ممتاز خان، ملک فخر عباس، استاد مولوی صدیق اور سیف الرحمن سیال شامل تھے، جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔اس صلح کے نیک کام میں رانا سلطان نون کا کردار قابلِ تحسین رہا جن کی مسلسل محنت اور مثبت کوششوں سے دونوں فریقین کو ایک میز پر بٹھایا گیا –
اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔اہلِ علاقہ نے اس صلح کو علاقے میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے رانا سلطان نون اور پیر سید تقی شاہ شیرازی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اتحاد آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بنے گا۔اس بابرکت تقریب کی کوریج کے لیے ماجھی سلطان ینگ میڈیا نیوز جھنگ اور ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ کی ٹیم بھی موقع پر موجود تھی-