مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (MSO) 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے مقابلے میں ”یومِ حیا“ کے عنوان سے ملک بھر میں منائے گی۔ اس دن کے موقع پر نوجوان نسل میں اسلامی اقدار، شرم و حیا، پاکیزگی اور خاندانی نظام کی اہمیت اجاگر کی جائے گی،رپورٹ محمد رمضان سیال

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 14 فروری کو ”یومِ حیا“ منائے گی
جھنگ(محمد رمضا ن سیال )
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (MSO) 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے مقابلے میں ”یومِ حیا“ کے عنوان سے ملک بھر میں منائے گی۔ اس دن کے موقع پر نوجوان نسل میں اسلامی اقدار، شرم و حیا، پاکیزگی اور خاندانی نظام کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔

ناظمِ عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عبدالروف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار ہماری تہذیب، دینی روایات اور معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں، جو نوجوانوں میں بے حیائی اور غیر اخلاقی رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس او پاکستان 14 فروری کو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی حیا، پاکیزگی اور کردار کی تعلیمات کو عام کرے گی، تاکہ طلبہ و طالبات کے اندر اسلامی شعور بیدار کیا جا سکے اور نوجوان نسل کو اخلاقی انحطاط سے بچایا جا سکے۔

عبدالروف چوہدری نے کہا کہ ایم ایس او پاکستان کے تمام صوبائی و ضلعی یونٹس بشمول ریاست کشمیر، گلگت بلتستان کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود تمام یونیورسٹیز اور کالجز میں جہاں ایم ایس او کا یونٹ موجود ہے، وہاں ”حیا واک“ کا انعقاد ہر صورت یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس او پاکستان ملک بھر میں سیمینارز، آگاہی مہم، پوسٹر مہم، سوشل میڈیا کیمپین اور تعلیمی اداروں میں شعور بیداری کے مختلف پروگرامز بھی منعقد کرے گی۔

آخر میں انہوں نے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ذمہ دار طبقات سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں اور اسلامی معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے ایم ایس او پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔
جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت MSO پاکستان

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +