ون ویلنگ کرنے والے دس اوباش نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے دورانِ گشت عوامی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے زیگ زیگ انداز میں غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے، ون ویلنگ کرنے اور جان لیوا کرتب دکھانے والے دس اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں وقار احمد، خرم، بلال احمد، زوہیب، ذوالفقار خان، عبدالوہاب، عاطف محمود، محمد وسیم، محمد فہیم اور واجد شامل ہیں،
جو ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے اس موقع پر کہا کہ ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی یہ حرکات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔
والدین بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +