واہ رے زندگی،پاکستان جانے والے چوہدری امتیاز گجر صبور ہوٹل والے حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق، مرحوم پاکستان گئے جس دن واپس سعودی عرب آنا تھا ، اسی روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت، پاکستانی کمیونٹی نے مرحوم کی اچانک وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے

الخبر الشمالیہ سعودی عرب (شیخ غلام مصطفیٰ) چوہدری امتیاز گجر صبور ہوٹل والے پاکستان گئے، جہاں اپنی سعودی عرب واپسی سے ایک روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم نے جس دن سعودی عرب واپس آنا تھا اس روز ان کی تدفین کی گئی-

مرحوم کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،انہیں گجرات کے نواحی علاقے میں سپردخاک کردیا گیا، مرحوم ملنسار، ہنس مکھ اور محنتی انسان تھے، پاکستانی کمیونٹی نے مرحوم کی آچانک وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے –

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +0509049100 سعودی عرب