شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت بنا ہوا تھا، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)پولیس تھانہ احمد سیال کی بڑی کاروائی دو روز قبل شہری عیسی والا کے رہائشی سے چھنی گئ موٹرسائیکل برآمد ملزم زخمی حالت میں گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال انسپیکٹر واصف علی نول کے زیر نگرانی گزشتہ روز پولیس سرکاری گاڑی پر ہمراہ ملازمین سب انسپیکٹر محمد حسین۔احمد بخش۔غلام شبیر۔ علی حسن سرکاری گاڑی پر گشت پر تھے کہ ٹوبیاں والی جھال احمدپوسیال کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی –

اواز پر جانب راجباہ پہنچے تو وہاں پر موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر انسپیکٹر واصف علی نول نے مزید نفری طلب کی اور ملزمان پر جوابی فائرنگ کی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فصل گندم میں داخل ہو گئے فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان فرار ہو گئے۔

جب کہ دو روز قبل شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل وہاں پر پڑی تھی۔ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کے فائر سے زخمی حالت میں پڑاتھا پولیس تھانہ احمد پور سیال نے اسے گرفتار کر لیا اس کی شناخت محمد وسیم ولد اللہ دتہ قوم جوتہ سکنا نچا تھل کے نام سے ہوئی –

جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بھی برامد ہوا زخمی ملزم نے بتایا کہ چوری شدہ مال کی تقسیم پرمیرے ساتھیوں عرفان اور مقصود میں جھگڑا ہوا جنہوں نے فائر مار کر مجھے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس ملازمان سب انسپکٹر بابر جمیل۔سب انسپیکٹر اعظم خان۔علی شہزاد۔محمد عثمان۔عمران محمود نے زخمی ملزم محمد وسیم کو علاج معالجہ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال پہنچایا۔فرار ہونے والے ملزمان پراور زخمی ملزم پرمقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +