گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ )پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ، 11 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد، ملزم گرفتار پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ، 11 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد، ملزم گرفتار پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سی آئی اے سٹاف نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں پتنگیں برآمد کر لیں۔

کارروائی کے دوران 11 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں جبکہ پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر ساز و سامان اور خام مال بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر پتنگ فروشی میں ملوث ملزم محمد عامر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے لیے خطرناک اس غیر قانونی سرگرمی کو فروغ دینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ فروشی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او جھنگ نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ پتنگ بازی نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اس سے قیمتی انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +