انتہائی افسوسناک واقعہ میں ظالم شخص نے اپنا پورا خاندان گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالا، چار بیٹوں ایک بیٹی اور بیوی کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، خود کشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

انتہائی افسوس ناک واقعہ میں گھر کے سربراہ نے اپنا پورا کنبہ قتل کر دیا

*⭕سرگودھا میں ظالم شخص نے اپنا ہی پورا گھر گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالا۔۔۔!*

*👈🏻سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے گاؤں 25 جنوبی میں دلخراش وقوعہ میں 6 افراد جاں بحق۔*

ظالم باپ یاسین ملاح نے کلہاڑی سے اپنے ہی 4 سگے بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کو مار ڈالا۔

ملزم نے ظالمانہ واردات کے بعد خود کو بھی ز*خمی کر لیا، جسے اب تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قیامت خیز وقوعہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 25 جنوبی میں آج رات پیش آیا۔

جائے وقوعہ کے مطابق فیملی اپنے کمرے میں بستروں پر موجود تھی کہ جب یہ واردات کی گئی۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ظلم کی انتہا ہے۔ اللہ جانے یہ افسوسناک وقوعہ کیوں پیش آیا اور باپ جیسے شفیق رشتے نے اپنا ہی پورا گھر اجاڑ ڈالا۔

محمد عبیداللہ خان سدوزئی بیورو چیف

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ