بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کی چھت گرنے سے جان بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 10ہو گئی ، 50 سے زائد زخمی ابتدائی ، تقریباً دو سو کے قریب خواتیں چھت پر موجود تھیں کہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

10 خواتین جاں بحق، 50 سے زائد زخمی ابتدائی معلومات
رحیم یار خان انتہائی افسوسناک واقعہ
چک نمبر 123 پی منٹھار روڈ پر واقع بشارت ٹریڈرز جوکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکال رہا تھا۔

خواتین کا بہت زیادہ رش اوربھیڑ کی وجہ سے بہت زیادہ خواتین چھت کے اوپر چڑھ گئیں اور دوکان کی چھت گِر گئی۔
ابھی تک کی تازہ اطلاعات کے مطابق 20 سے زائد خواتین جاں بحق ہوچکی ہے اور 50 سے زائد زخمی ہیں۔زرائع

*انتہائی افسوس ناک*

*رحیم یار خان میں بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق*

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیے آئی خواتین پر چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 خواتین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 125 کے قریب ایک مارکیٹ میں پیش آیا جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے کے لیے آنے والی 200 سے زائد خواتین ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں، اسی دوران کمزور چھت اچانک گر گئی جس سے کئی خواتین ملبے تلے دب گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے تلے دب کر 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، خواتین بی آئی ایس پی کی امدادی رقم لینے آئی تھیں

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمی خواتین کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔*رحیم یار خان: چک 125 پی میں عمارت کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے آئی خواتین حادثے کا شکار*

چھت گرنے کے واقعہ میں متعدد خواتین کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب روانگی اختیار کر لی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا۔

ریسکیو 1122، ایدھی اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجود، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ریسکیو اپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ