بیوپاری کو لوٹنے کی کوشش، عوام کی جوابی فائرنگ، پولیس کا بروقت ایکشن، تین ڈاکو ہلاک

‏کوٹ سلام پر گندم کے بیوپاری کو ڈکیتی کی کوشش
شہریوں نے بھی متبادل فائرنگ کر دی۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کنڈ سرگانہ روڈ پر فرار ہو گئے۔ جبکہ عوام نے بھی ان کا پیچھا کیا اور ون فائیو کی کال پر ڈاکوؤں کے تعاقب میں پولیس بھی پیچھے پہنچی۔

راستے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ مضع کچا کبیرہ جو کہ کنڈ سرگانہ سے اگے دریائے علاقہ میں موجود ہے، وہاں پولیس مقابلہ کرتے ہوئے دو ڈاکو اسد ولد ظہور گل سکنہ کنڈسرگانہ اور دوسرا ڈاکو باگڑ سرگانہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ، جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کوٹ اسلام میں ڈکیتی کے دوران گرفتار کئے گئے احمد سرگانہ ، عنصر ملکانہ اور اسدی گل تینوں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +