شورکوٹ کے معروف تاجر کا اغوا کے بعد قتل ،پولیس کی بروقت کوششیں، سفاک قاتل گرفتار،مقتول کی ڈیڈ باڈی مل گئی

شورکوٹ کے معروف تاجر کا اغوا کے بعد قتل ،پولیس کی بروقت کوششیں، سفاک قاتل گرفتار


مقتول کی لاش مل گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی –

جدید پولیسنگ اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ایس ایچ او صدر میاں چنوں ملک عدنان خورشید نے اندھے قتل کے ایک پیچیدہ کیس کو محض چوبیس گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

یہ واقعہ بظاہر ایک سادہ ٹریفک ایکسیڈنٹ محسوس ہو رہا تھا، مگر ملک عدنان خورشید کی باریک بینی تجربے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال نے اس کیس کا رخ ہی بدل دیا۔ موقع پر موجود شواہد، گاڑی میں موجود خون کے دھبوں اور مشکوک حرکات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ثابت کیا کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا قتل تھا جو کہ شورکوٹ ککی نو کے آڑھتی غلام شبیر گگڑانہ سیال کا ھوا جسے اغواء کے بعد قتل کیا گیا –

قاتل کی چالاکی بھی قابلِ ذکر تھی کہ وہ موقع پر موجود ہجوم میں شامل رہا، کپڑے تبدیل کیے اور خود کو چھپانے کی کوشش کی، مگرایس ایچ او صدر ملک عدنان خورشید کی پیشہ ورانہ بصیرت کے سامنے یہ تمام حربے ناکام ثابت ہوئے۔ جدید ٹیکنیکل ذرائع اور بروقت حکمت عملی کے ذریعے انہوں نے قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور حقیقت کو بے نقاب کیا۔

مزید برآں ایس ایچ او عدنان خورشید نے نہ صرف فوری کارروائی کی بلکہ معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر ایک ذمہ دار افسر ہونے کا ثبوت بھی دیا۔ ان کی یہ کارکردگی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اگر نیت، مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا درست استعمال ہو تو کوئی بھی جرم زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکتاعدنان خورشید ایس ایچ او صدر میاں چنوں کی اس شاندار کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا بجا ہے۔ ایسے افسران قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جو نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرتے ہیں۔

جان جوان موت ایک درد دل رکھنے والے انسان کو تکلیف ضرور دیتی ہے
مگر کسی شریف النفس پڑھے لکھے انسان کا کچھ جاہل لوگوں کے ہاتھوں قتل ہو جانا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے
ماسٹر غلام شبیر گگڑانہ سیال ایک اچھا انسان یاروں کا یار تھا اچھے خاندان کا خوبرو نوجوان تھا
مگر کچھ جاہل لوگوں پر حد سے زیادہ اعتماد کر بیٹھ جو اس کی موت کا موجب بنا
یہ جاہل دو ٹکے کے لوگ اس کا دیا ہوا پیسہ ہڑپنے کے لیے اسکی جان لے بیٹھے اور موقع کو ایک حادثے کا رنگ دیا گیا

مگر اوپر ایک نیلی چھت والا بیھٹا ہے وہ سب دیکھ رہا ہے
ملزم پکڑے گئے سزا جزا ہو جائے گی مگر یہ وقت نے سیکھا دیا کہ کسے کے ساتھ کی گئی اچھائی کبھی اپنے گلے کا پھندا بھی بن سکتی ہے
اس خوبرو نوجوان کی موت کا دکھ رہے تاحیات یہ خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا
اللہ پاک پیارے بھائی آڑھتی سیال ٹریڈر ماسٹر غلام شبیر گگڑانہ سیال کی مغفرت فرمائے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
شہید کی موت قوم کی حیات ہے
میں اس دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ ہوں حکام بالا سے گزارش ہے کہ ظالموں کو عبرت کا نشان بنایں ملزمان کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ زندگی میں دوبارہ ایسے نمک حرام سر نہ اٹھا سکیں 😥

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +