پیرمحل آوارہ کتوں کا حملہ 5 سالہ بچہ جاں بحق پیرمحل کے نواحی گاؤں 331 گ ب نور پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں کے حملے میں 5 سالہ معصوم بچہ مدثر جاں بحق ہو گیا-
تفصیلات کے مطابق بچہ گندم کے کھیت کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں کے غول نے اس پر حملہ کر دیا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقامی افراد کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی شکایات انتظامیہ تک پہنچائی جا رہی تھیں، مگر کوئی مؤثر کارروائی نہ کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے کسی بڑے سانحے کے منتظر نظر آتے ہیں-
اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر پیرمحل کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے عوامی مطالبہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری مہم چلائی جائے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تعینات کی جائیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پیرمحل میں کتے کے کاٹنے سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +