جھنگ اٹھارہ ہزاری: گورنمنٹ ہائی اسکول کے بیک سائیڈ پر نوجوان ق ت ل 18 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر ق ت ل کیا گیا-
مقتول کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری
مزید تحقیقات کیلئے فیصل آباد سے فرانزک ٹیم طلب کر لی گئی ہے –
کنٹرول روم میں موصول شدہ 15 کنٹرول سے کال میں کالر نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے تقریباً 18 سالہ نوجوان لڑکے کو کسی تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے ایمبولینس روانہ کر دیں ۔
ریسکیو 1122 کنٹرول نے قریبی ایمبولینس کو موو کروا دیا۔
ریسکیو سٹاف نے فوراً رسپانس کیا. موقع پر موجود پولیس جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے مزید کاروائی کے لیے فیصل آباد سے فارنزک ٹیم روانہ ہے۔
*Dead=* 01
*Patient detail*
*1-Name* Umar Farooq S/O Mazhar Hussain
*Age* 18 Years
*Injury* Cut on neck
*Address* Mouza Ram pur
*Shifted* Continue
رام پور کا نوجوان عمر فاروق گلہ کٹی لاش کی صورت میں برآمد، ایجوکیٹ ٹاؤن میں خوف و ہراس
رام پور کے رہائشی 17/18 سالہ عمر فاروق ولد مظہر حسین قوم موچی صبح سات بجے اپنے بچوں کو ازم اسکول منیر آباد چھوڑنے کے لیے گھر سے نکلا مگر واپس نہ لوٹا۔
بعد ازاں نوجوان کی گلہ کٹی لاش مبینہ طور پر واصو اسکول کے عقب، ایجوکیٹ ٹاؤن کے قریب سے برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی جبکہ اہل علاقہ نے فوری انصاف اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے