راستہ بھول کر گاڑی واپس موڑنے کے دوران بے قابو ہو کر نہر میں گرنے والی کار کو نکال لیا گیا، معروف وکیل سمیت ان کی بیوی اور بیٹی کی لاشیں برآمد، بیٹے کو معجزانہ طور پر لوگوں نے بچا لیا ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

منڈی احمد آباد: بی ایس لنک نہر میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے افراد لاپتہ، ریسکیو اداروں کی کوششوں سے غوطہ خوروں کی درست معلومات کے باعث نہر میں سے کار نکال لی گئی، ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں برآمد کرکے نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پورے علاقے میں افسوسناک واقعہ پر رنج وغم کا اظہار کیا جا رہا ہے –

پنجاب کے علاقے منڈی احمد آباد کے نواحی گاؤں ہیڈ گلشیر کے قریب بی ایس لنک نہر میں ایک کار گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ بچا لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری محمد یوسف سپرا اپنی فیملی کے ہمراہ گاؤں سہاگ جا رہے تھے۔ اہل خانہ میں ان کی اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا بھی شامل تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ راستے میں انہیں کسی شخص کو رقم دینی یا وصول کرنی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق جب وہ بصیر پور سے بی ایس لنک نہر کے قریب پہنچے تو نہر کراس کرنے کے بجائے گاڑی قلعہ سدا سنگھ کی جانب موڑ دی گئی۔ تقریباً ایک سو میٹر آگے جانے کے بعد گاڑی واپس موڑنے کی کوشش کے دوران بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔

ذرائع کے مطابق گاڑی خود چوہدری محمد یوسف سپرا چلا رہے تھے۔ حادثے کے دوران ان کا کم عمر بیٹا مونم رسول حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر نہر سے نکال لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام جائے وقوعہ پر موجود افراد سے معلومات اکٹھی کی گئیں، جبکہ نہر میں گاڑی اور لاپتہ افراد کی تلاش مکمل ہونے تک ریسکیو حکام اور پولیس افسران موقع پر موجود رہے –

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

میاں محمد یوسف سپرا ایڈووکیٹ مرحوم، انکی اہلیہ مرحومہ اور انکی ہیٹی مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +