بریکنگ نیوز ۔۔
*رحیم یار خان میں گرمی کی شدت سے سائنس ٹیچر انتقال کرگئیں*
رحیم یار خان : گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح پور پنجابیاں میں تعینات سائنس ٹیچر مس ثروت رضا (عمر 45 سال) آج دوپہر تقریباً ایک بجے شدید گرمی کی وجہ سے کلاس روم میں فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے انتقال کرگئیں۔
مس ثروت رضا کا تعلق جناح پارک رحیم یار خان سے تھا اور وہ تین بچوں کی ماں تھیں۔ اور اج ہونے والے ٹیچرز احتجاج کا حصہ نہیں بنیں اور آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں۔
واضح رہے کہ شدید گرمی کے باعث آج کل متعدد اساتذہ اور بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ آج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے لیے احتجاج بھی کیا، مگر مس ثروت رضا اپنی ڈیوٹی پر موجود تھیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +