بدمعاشی اور منجا کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد مہر محمد سعید صاحب نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اوباش عناصر کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ محلے میں کسی قسم کی بدمعاشی، غنڈہ گردی یا “منجا کلچر” (سڑکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما کر ماحول خراب کرنے) کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایس پی صدر ڈویژن مہر محمد سعید صاحب نے اوباش عناصر کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ:
”جو شخص بھی منجا کلچر یا بدمعاشی کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرے گا، وہ یہ سمجھ لے کہ وہ قانون کو سیدھا چیلنج کر رہا ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کے لیے کوئی معافی یا رعایت نہیں ہے۔
شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور امن خراب کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔”
عوامی سماجی سیاسی و صحافتی حلقوں نے ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد مہر محمد سعید صاحب کے اس جرات مندانہ اقدام اور منجا کلچر کے خلاف ایکشن کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +