*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ*
*جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ سے)* موضع جنیانہ، نزد اسکول خانوانہ، چنیوٹ روڈ پر دریائے چناب میں ایک افسوسناک ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ بچہ زوہیب ولد جمشید اچانک دریا کے کنارے کھڑا ہونے کے دوران کنارا ٹوٹ جانے سے پانی میں جا گرا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جھنگ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس، ریسکیو وہیکل اور واٹر ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ روانہ کر دیا، جبکہ پولیس کنٹرول روم کو بھی بروقت آگاہ کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور مسلسل دو دن کی تلاش کے بعد بچے کی لاش ڈوبنے کی جگہ سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور دریائے چناب سے برآمد کر لی
، جسے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 جھنگ کی شہریوں سے اپیل ہے کہ خصوصاً بچوں کو دریاؤں، نہروں اور دیگر آبی مقامات کے قریب بغیر نگرانی ہرگز نہ جانے دیں، کیونکہ دریا کے کناروں کا کٹاؤ کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ والدین کی احتیاط اور مسلسل نگرانی ایسے المناک واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +