طلاق یافتہ خاتون سے شادی کی خواہش، ماں کی عدم موجودگی میں ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا، افسوسناک واقعہ ضلع جھنگ میں پیش آیا

جھنگ/خاتون سے شادی کی خواہش،سفاک ملزم نے ایک سالہ بچہ قتل کر دیا
الزید ٹاون میں ملزم محمد اسلم نے ایک سالہ بچے احسن کو تشدد کرکے قتل کر دیا ، مقدمہ درج ، پولیس
مقتول بچے کی ماں اسے ملزم کے پاس چھوڑ کر محنت مزدوری کے لئے گئی ہوئی تھی ، پولیس
مقتول بچے کی والدہ کو طلاق ہو چکی تھی اور ملزم اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ، پولیس
خاتون بتی چوک لاہور کی رہائشی ہے اور ملزم کے ساتھ جھنگ میں رہائش پذیر تھی ، پولیس
ملزم خاتون کا رشتے دار ہے اور اس نے اسے مکان کرائے پر لے کے دے رکھا تھا ، پولیس