بارش کے دوران مسجد جاتے بزرگ نمازی کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا، بزرگ جاں بحق، بچانے والا نوجوان بھی زخمی جبکہ موٹر سائیکل سوار شخص بھی کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا
بہاولنگر (خصوصی رپورٹ)بہاولنگر شہر کے سرکلر روڈ، مسجد قریش کے قریب بارش کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 63 سالہ بزرگ عمر ولد عبد العزیز نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گھر سے نکلتے وقت ان کے اہل خانہ، خصوصاً بچے نے انہیں بارش اور سڑک پر کھڑے پانی کے باعث مسجد جانے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔ راستے میں بارش کے باعث انہوں نے سہارے کے لیے بجلی کے ایک کھمبے کو ہاتھ لگایا، لیکن کھمبے میں مبینہ طور پر کرنٹ موجود تھا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے ایک نوجوان کو بھی کرنٹ لگا، جس سے اس کے ہاتھ کی انگلیاں متاثر ہوئیں۔ متاثرہ نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا گیا، جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بارشوں کے موسم میں بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر برقی تنصیبات کا فوری معائنہ کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
افسوسناک خبر ڈسکہ عوامی روڈ پر پانی میں گزرتے ہوئے شخص کی موت واقع ہوئی گئی موت کی وجہ بجلی کا شاٹ کھمبہ نکلا علاقہ میں خوف لاش بہت دیر تک پانی میں تیرتی رہی
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +