نہر میں ڈوبنے والے چار سالہ بچے کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی،ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ بچوں کو نہروں، دریاؤں، تالابوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں

31 جولائی 2026
ڈروننگ کیس

*ٹوبہ ٹیک سنگھ:گوجرہ: نہر میں ڈوبنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق:*

ٹوبہ ٹیک سنگھ (گوجرہ): چک نمبر 368 جی بی جھیلیاں والا روڈ پر نہر میں ڈوبنے کے باعث 4 سالہ زین علی ولد غلام باہو جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ تقریباً 3 سے 4 فٹ گہرے پانی میں ایک بچہ بے ہوش حالت میں نظر آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئی جبکہ کالر کو ٹیلی فون پر سی پی آر کی ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کا معائنہ کیا تو اس کی سانس اور نبض موجود نہیں تھی، فوری طور پر سی پی آر اور آکسیجن فراہم کرتے ہوئے بچے کو THQ ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کو جانبر نہ کیا جا سکا اور ڈاکٹرز نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ بچوں کو نہروں، دریاؤں، تالابوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں اور ہر وقت ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +