*وفاقی حکومت کا دو مسافر ٹرینیں (بابو ایکسپریس، ساندل ایکسپریس) بحال کرنے کا اعلان*
⬅️بابو مسافر ٹرین 20 اگست سے لاہور سے لالہ موسیٰ کے درمیان چلائی جائے گی
⬅️ساندل ایکسپریس 21 اگست سے ملتان، جھنگ اور سرگودھا کے درمیان چلائی جائے گی
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس آئندہ دو ہفتوں میں دوبارہ چلائی جائیں گی۔
لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین کی سروس 20 اگست سے بحال ہوگی، جبکہ ملتان سے جھنگ اور سرگودھا کے راستے چلنے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ پٹری پر آ جائے گی۔
دونوں ٹرینیں کورونا وبا کے دوران معطل کر دی گئی تھیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ان کی بحالی کا فیصلہ مسافروں کے مسلسل مطالبے اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، جبکہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق ریلوے مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔