ڈاکٹرز کی کمال مہارت، 20 سالہ لڑکی کے معدے سے 8 لوہے کے کیل نکال لئے گئے

*نشتر ہسپتال ملتان میں 20 سالہ لڑکی کے معدے سے بغیر آپریشن 8 لوہے کے کیل نکال لیے گئے۔*

نشتر ہسپتال میں حیران کن طبی کامیابی

ملتان کے نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی کے ذریعے بغیر آپریشن ایک 20 سے 22 سالہ لڑکی کے معدے سے 8 کیل کامیابی سے نکال لیے۔ مریضہ شدید پیٹ درد کے باعث ہسپتال لائی گئی تھی، جہاں ایکسرے میں معدے میں کیل موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

اہلِ خانہ کے مطابق لڑکی کیل کھانے کی عادی نہیں تھی بلکہ والدہ سے ناراضی کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔ دو مختلف مراحل میں ہونے والے کامیاب علاج میں ڈاکٹر شہریار کانجو، ڈاکٹر فیصل عزیز، ڈاکٹر الیاس سنانواں اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔ یہ کیس جدید طبی مہارت کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +