جھنگ سرگودھا روڈ پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، دو افراد جان بحق ایک شدید زخمی ،ریسکیو 1122 جھنگ

*ابتدائی رپورٹ*
ریسکیو 1122جھنگ
بتاریخ 11اگست 2026

جھنگ سرگودھا روڈ اللہ ہو ہوٹل کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ریسکیو 1122

جھنگ: حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ، ریسکیو 1122

جھنگ مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو شخص موقع پر جاں بحق، ریسکیو 1122

جھنگ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری، ریسکیو 1122

*جھنگ: سرگودھا روڈ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی*

جھنگ سرگودھا روڈ پر ﷲ ہو ہوٹل کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم جھنگ کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے اور ایک زخمی شخص ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مزمل ولد عارف، عمر 18 سال اور عثمان ولد رمضان، عمر 19 سال کے نام سے ہوئی، جبکہ زبیر ولد غلام رسول، عمر 20 سال شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر سائیکل سوار دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار مناسب رکھیں اور ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔ سڑک پر معمولی سی غفلت بھی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک، سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +