جھنگ کی بیٹی کا کارنامہ – محنت، لگن اور عزم کی مثال
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
تعلیم ہی قوموں کا مستقبل سنوارتی ہے اور ضلع جھنگ کی ایک بیٹی نے یہ ثابت کر دکھایا۔ چناب کالج جھنگ کی قابلِ فخر طالبہ حجاب زہرہ نے میٹرک کے امتحان میں1200 میں سے 1186 نمبر حاصل کر کے 99% کے ساتھ چناب کالج میں پہلی اور ضلع جھنگ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
یہ کامیابی یوں ہی نہیں ملی۔ حجاب زہرہ نے 9ویں جماعت میں بھی 555 میں سے 555 نمبر یعنی 100% لے کر سب کو حیران کر دیا تھا ۔ لگاتار محنت اور عزم کی یہ مثال ہر طالب علم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاب کی کامیابی کے پیچھے اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعائیں اور خود طالبہ کی انتھک محنت ہے۔ علاقہ بھر میں اس کامیابی پر خوشی کی لہر ہے۔
حجاب زہرہ نے ثابت کیا کہ
اگر نیت صاف ہو، منزل کا تعین ہو اور محنت لگن سے کی جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے حجاب زہرہ، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بیٹی کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین