موبائل فون کی دوستی کا بھیانک انجام
موبائل فون پر دوستی کتنے لوگوں کی زندگیاں کھا گئی کتنے ہنستے بستے گھر ان دوستیوں کی بھینٹ چڑھ گئے-
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوس ناک واقع پیش آیا 15سالہ اریشہ کی موبائل فون پر عابد نامی شخص سے دوستی ہو جاتی ہے عابد جو پیشہ سے پلمبر اور شادی شدہ بھی ہے فون پر دوستی کا یہ چکر کئی ماہ سے جاری تھا-
15سالہ اریشہ خود کسی کے گھر ملازمہ تھی مالک کچھ دنوں کے لئے گھر سے باہر گئے تو اریشہ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دوست عابد کو ملنے کے لئے گھر بلا لیا-
عابد جو کے کئی ماہ سے موقع کی تلاش میں تھا اور اسی دن کا انتظار تھا
عابد جیسے ہی ملنے کے لئے گھر پہنچا اور موقع پاتے ہی اس نے اریشہ کو زیا*دتی کا نشانہ بنا ڈالا بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ اس ڈر سے کے اریشہ کسی کو بتا نا دے ملزم نے چھری کے وار کر کے اریشہ کو ما*رنے کی کوشش بھی کی اور حالت بگڑنے پر وہاں سے فرار ہوگیا –
اریشہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اطراف بھی کر لیا-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +