جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) سکھ کمیونٹی کے رہنما اور سانجھ سیف برتھ پروگرام کے ڈائریکٹر جسپال سنگھ نے اقرا میڈیکل کمپلیکس سرگودھا روڈ کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کا مقصد اقلیتی کمیونٹی اور مسلم کمیونٹی کے لیے اقرا میڈیکل کمپلیکس میں حاملہ خواتین کا سیزیرین آپریشن کی بجائے نارمل ڈیلیوری کو ممکن بنانا ہے، معروف سماجی راہنما محترمہ فرزانہ بلوچ کا خیر مقدم، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

سکھ کمیونٹی کے رہنما اور سانجھ سیف برتھ پروگرام کے ڈائریکٹر جسپال سنگھ نے اقرا میڈیکل کمپلیکس سرگودھا روڈ کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کا مقصد اقلیتی کمیونٹی اور مسلم کمیونٹی کے لیے اقرا میڈیکل کمپلیکس میں حاملہ خواتین کا سیزیرین آپریشن کی بجائے نارمل ڈیلیوری کو ممکن بنایا جاۓگا –

ہر جمعہ کو حاملہ خواتین کا چیک اپ نارمل ڈیلیوری اقرا میڈیکل کمپلیکس میں ہو گا یہ خواتین کے لیے بہت خوش آئند بات ہے بہت بڑے خرچے اور آپریشن کے بعد آنے والی پچیدگیاں یعنی کمزوری کا لاحق ہونا زیادہ وزن نہ اٹھا سکنا اور ہرنیا جیسے مسائل اور ہپاٹائٹس کے چانسز بڑھ جانا وغیرہ شامل ہے خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہوں نے گھر سنبھالنے کے ساتھ کھیتوں میں بھی کام کرنا ہوتا ہے جو بچوں کی پیدائش پر بار بار آپریشن ہونے پر خواتین کام نہیں کر پاتیں اور بہت جلد موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں-

نارمل ڈیلیوری کی نسبت سیزیرین بہت خطرناک ہے لہذا میری خواتین اور ان کے لواحقین سے اپیل ہے کہ نارمل ڈیلیوری کی طرف آئیں جو زچہ بچہ کی صحت کے لیے بھی اچھا ہے اور آپ لوگ زیادہ خرچے اور ہسپتالوں کے روزانہ کے اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں یہ پیغام ہر دیہات تک پہنچایا جائے یورپ میں سیزیرین آپریشن کا نام و نشان نہیں ہر خاتون کی ہسپتالوں میں نارمل ڈیلیوری ہوتی ہے-

میں ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے سردار جسپال سنگھ اور اقرا میڈیکل کمپلیکس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں
فرزانہ بلوچ چیئرپرسن تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ