22 کروڑ کی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان جھنگ سے گرفتار ،18 سے زیادہ مقدمات میں ملزمان مختلف اضلاع میں ریکارڈ یافتہ نکلے

*کراچی میں 22 کروڑ روپے کی واردات کے 2 ملزمان پنجاب سے گرفتار*

کراچی میں 22 کروڑ روپے کی واردات کے 2 ملزمان کو پنجاب سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ ملزم مہتاب اور اس کے رشتہ دار عبدالرحمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم مہتاب کےخلاف چوری و نقب زنی کے 18 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم اپریل میں کراچی کے علاقے صدر میں 22 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث رہا، اس کے علاوہ ملزمان *جھنگ ، فیصل آباد اور رحیم یار خان* میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک