13 سالہ لڑکی کو بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مرکزی ملزم گرفتار

13 سالہ لڑکی کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

فیصل آباد: ایف آئی اے فیصل آباد نے 13 سالہ لڑکی کی مبینہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سعودی عرب منتقلی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اہم ملزم قاری زاہد عرف قاری مجاہد کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر کمسن مسافرہ کو آف لوڈ کیا گیا، جہاں تحقیقات کے دوران اس کی عمر 13 سال اور مبینہ نکاح نامہ جعلی پایا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف ٹریفکنگ اِن پرسن ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری

#فیصل آباد #اف لوڈ #فیصل آباد ائیرپورٹ #ایف آئی اے #13 سالہ لڑکی کی سعودی عرب سمگلنگ #قاری زاہدعرف مجاہد گرفتار #نیوز #بریکنگ نیوز #پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک #fasalabad #FIA