فیصل آباد
عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی سے گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی۔۔۔
ٹی اینڈ ٹی کالونی ستیانہ روڈ پر عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 3 افراد نیچے گر گئے،ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر 2 افراد کے اوپر سے گزرنے کے باعث 15 سالہ نذرِ مصطفیٰ اور 26 سالہ ذیشان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔۔۔
حادثے میں 22 سالہ عظیم شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔۔۔
پولیس کی موجودگی میں ضروری کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے گھر 239 ر۔ب ہرلاں منتقل کر دیں۔۔۔