نئی سڑک برباد کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے مالک کے خلاف مقدمہ، 12 لاکھ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ
فیصل آباد میں وائرل ویڈیو کا سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 10 روز بعد نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ ویڈیو میں ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے موجود بھاری مکسچر کو بغیر ٹائروں کے نئی تعمیر شدہ سڑک پر گھسیٹ کر لے جایا جا رہا تھا، جس سے سڑک کا اسفالٹ واضح طور پر متاثر ہو رہا تھا۔
ٹریکٹر اور ٹرالی کے نمبر بھی واضح نہیں تھے، تاہم سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑی، ٹرالی اور مالک کا سراغ لگا لیا۔ تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی جانب سے سڑک کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے مالک کے خلاف 12 لاکھ 50 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
#Faisalabad #CityTrafficPolice #RoadSafety #PublicProperty #Faisalabad