باراتیوں سے بھری ٹرالی ٹریکٹر اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم، 7 افراد جان بحق 60 سے زائد زخمی

رحیم یار خان
ظاہر پیر کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک