حکومت صرف دلاسے دے رہی ہے، صومالیہ میں 4 ماہ سے یرغمال پاکستانیوں کے اہل خانہ کا مظاہرہ، بھوک ہڑتال کا عندیہ

*♦️حکومت صرف دلاسے دے رہی ہے، صومالیہ میں 4 ماہ سے یرغمال پاکستانیوں کے اہل خانہ کا مظاہرہ، بھوک ہڑتال کا عندیہ*

*⭕صومالیہ میں 4 ماہ سے قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلیے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسلسل احتجاج اور جلد بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا عندیہ دے دیا۔*

*🩸4 ماہ سے صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال 10 پاکستانیوں کے اہل خانہ نے کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر احتجاج کیا۔متاثرہ گھرانوں نے اپیل کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف ہمارے پیاروں کو صومالی قزاقوں کی قید سے ہمارے پیاروں کو جلد آزاد کرائیں۔*