جائیداد پر قبضہ کروانے میں ملوث طاقتور ایس ایچ او کو لندن میں مقیم بزرگ خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بھتیجی سے بدتمیزی کرنے پر آر پی او فیصل آباد کے سامنے پیش ہو کر معطل کروا دیا، آر پی او فیصل آباد عوام کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہیں، بزرگ خاتون کی میڈیا سے گفتگو

لندن مقیم ایک پاکستانی بزرگ خاتون نے ضلع کا طاقت ور ترین ایس ایچ او ڈسمس کروا دیا ۔۔۔۔۔۔ شاباش سکھیرا صاحب شاباش ۔۔۔۔۔ لندن میں عرصہ دراز سے مقیم یہ بزرگ خاتون سوشل میڈیا پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی ویڈیوز دیکھتیں تو بہت خوش ہوتیں اور انکے لیے خصوصی دعا کیا کرتی تھیں ، انہیں یقین تھا کہ سہیل سکھیرا فیصل آباد والوں کے لیے اللہ کی طرف سے ایک انعام ہے ۔

ماں جی کو لگتا تھا کہ یہ افسر ایک نیک آدمی ہے جسکے دل میں غریبوں کا احساس اور مظلوموں کے لیے ہمدردی موجود ہے ، مگر ماں جی کے سارے خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب فیصل آباد میں انکی جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف انکی بھتیجی ایک طاقتور ایس ایچ او کی بدتمیزی کا نشانہ بی ، معاملہ یہ تھا کہ بزرگ خاتون کی جائیداد پر رشتہ داروں نے قبضہ کر لیا تھا ،بھتیجی جب پولیس کے پاس مدد کے لیے گئی تو مخالف فریق کے سامنے اس ایس ایچ او نے بزرگ خاتون کے بارے میں انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے ۔۔۔

جب ایس ایچ او کی بدتمیزی کا پتہ لندن میں بیٹھی خاتون کو چلا تو انہوں نے اسی وقت دستیاب پہلی فلائٹ لی اور لاہور پہنچیں ، ائیرپورٹ پر یہ بھتیجی انہیں لینے کے لیے موجود تھیں ، مگر خاتون نے گھر جانے کی بجائے سیدھا سہیل اختر سکھیرا کے دفتر پہنچنے کا حکم دیا ، بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ جسے میں اتنا اچھا افسر سمجھتی ہوں اور اسکے لیے دعائیں کرتی ہوں اسکے ہوتے ہوئے میرا حق کوئی کھا جائے ذرا جاکر اس افسر کو بتاؤں تو سہی ۔۔۔ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے دفتر پہنچ کر خاتون نے انہیں لندن سے سیدھا انکے دفتر آنے اور پھر خود کو پڑنے والی گالیوں کی مکمل تفصیلات بتائیں ،

انکی بھتیجی نے بھی دستاویزات اور ثبوت پیش کیے ، آر پی او صاحب نے فوری طور پر ایس ایچ او کو طلب کیا اور پوچھ گچھ کی تو ایس ایچ او کو قبضہ گروپ کا حمایتی پایا جسکے بعد سہیل اختر سکھیرا نے ایس ایچ او کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا اور متعلقہ افسران کوحکم دیا کہ ان ماں جی کی جائیداد پر اگلے چند گھنٹوں میں انہیں قبضہ واپس دلایا جائے اور کچھ دن پولیس سیکورٹی کا بھی انتظام کیا جائے ۔۔۔

۔۔ بزرگ خاتون کا اس فیصلے پر کہنا تھا کہ جب تک سہیل سکھیرا کی صورت میں کروڑوں مظلوموں اور کمزروں کی امید باقی ہے اور امید کے یہ دئیے روشن رہنے چاہیں ۔۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک