14 سال گھر میں بنی قبر میں زندگی گزارنے والا شخص منظر عام پر آگیا

چودہ سال قبر میں! 😢
یہ شامی شخص 14 سال تک اپنے ہی گھر کے اندر بنی قبر میں چھپ کر زندہ رہا۔
بشار الاسد کے دور میں یہ موسٹ وانٹڈ یعنی مطلوب ترین افراد میں شامل تھا۔ سیکورٹی ادارے اسے تلاش کر رہے تھے۔ گرفتاری کے خوف سے اس نے اپنے گھر کے کونے میں ایک قبر نماز جگہ بنائی۔

اس میں بیٹھ کر سامنے دیوار کھڑی کرا دی۔ پھر 14 سال تک اسی تنگ جگہ میں چھپ کر زندگی گزاری۔ ضروریات زندگی کی رسائی کے لیے دیوار کے نیچے دو تین بلاک برابر جگہ خالی چھوڑی گئی تھی۔ پھر بیوی نے اس سوراخ کو بھی چھپانے کے لیے اوپر پردہ لٹکا دیا۔

بیوی کے سوا کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ زندہ ہے۔ یہاں تک کہ اس نے اپنے بچوں کو بھی بتا رکھا تھا کہ ان کا باپ مر چکا ہے۔ بچے جب سو جاتے تو وہ خاموشی سے دیوار کے اندر چھپے اپنے شوہر کے لیے کھانا اور پانی پہنچاتی، اس کے کپڑے دھوتی اور اس کی زندگی کا راز اپنے سینے میں دفن رکھتی۔

دوسری طرف بچوں کی پرورش اور گھر کے اخراجات بھی اسی کے ذمے تھے۔ وہ گھر بیٹھے کام کرتی، بچوں کے لیے رزق کا انتظام کرتی اور بیک وقت ایک خاندان، ایک راز اور ایک خوف کو سنبھالتی رہی۔
سوچیے… 14 دن یا ماہ نہیں، 14 سال!
14 سال ایک شخص کا قبر جیسی تن

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +