افغانستان نے بھارت سے مانگ کر آٹھ ڈرونز پاکستان پر فائر کیے پاکستان نے “سافٹ کِل“ سے سارے ڈرونز مار گرائے اور ساتھ ہی ان کے اڑنے کا مقام بھی معلوم کر لیا ان ڈرونز کو ایک دو مختلف مقامات سے اڑا کر پاکستان کے لئے آسانی پیدا کر دی جس سے پاکستان کو دو جگہوں کو نشانہ بنانے کا موقع ملا اور آج صبح پاکستان نے ان ٹھکانوں کو ہی تباہ کر دیا جہاں سے ڈرونز اڑائے گئے تھے۔
افغان ذرائع کے مطابق قندھار میں ملا عمر سے منسوب کمپاؤنڈ، جسے ملا سرائے کہا جاتا ہے اور جہاں قندھار کے گورنر کی رہائش بھی بتائی جاتی ہے، وہاں آگ کے شعلے دیکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق وسطی پکتیا میں طالبان کے ایک کور فوجی اڈے اور گرد و نواح میں بھی زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھماکوں کی آوازیں وسطی پکتیا اور ملحقہ علاقوں تک واضح طور پر سنائی دیں۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان نے ہم پر حملے کیے ہیں مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، یاد رہے ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ ہوئے حملوں میں بھی یہئ جواب دیا تھا لیکن بعد میں 38 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ملی تھی۔