*خوشاب: جہلم پل کے قریب المناک ٹریفک حادثہ، مٹھہ ٹوانہ کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق*
سرگودھا روڈ پر جہلم پل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک مرد اور دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مٹھہ ٹوانہ سے ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے ایمرجنسی موٹر بائیک اور دو ایمبولینسز کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری امدادی کارروائی کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ ذوالفقار، ان کی 50 سالہ اہلیہ ناہید اختر اور 52 سالہ بادشاہی بیگم زوجہ احسان کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کہ مٹھہ ٹوانہ کے رہائشی تھے۔
👁️ Estimated Views 169