جھنگ چنیوٹ روڈ پر ڈالے اور مسافر رکشے کے درمیان خوفناک تصادم، دو افراد جان بحق چھ زخمی

چنیوٹ: شہزور ڈالا اور مسافر رکشے میں تصادم مبینہ طور پر 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

چنیوٹ: جھنگ روڈ پر ماہ والا کے قریب شہزور ڈالا اور مسافر رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122۔

چنیوٹ: حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ احمد یار اور 65 سالہ محمد عارف کے نام سے ہوئی، دونوں جامعہ آباد کے رہائشی تھے۔

چنیوٹ: ریسکیو حکام کے مطابق شہزور ڈالا چنیوٹ سے بھوآنہ جبکہ مسافر رکشہ بھوآنہ سے چنیوٹ کی جانب آ رہا تھا۔

چنیوٹ: ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

#Chiniot #RoadAccident #Rescue1122 #BreakingNews #JhangRoad #PakistanNews #foryou