🔴 بریکنگ نیوز | موبائل فون کی ضد یا قتل کے پیچھے کوئی سازش؟
ٹھٹھہ میں کمسن بیٹے کے مبینہ حملے سے باپ جاں بحق، معاشرے کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ!
سندھ کے علاقے گھارو میں 58 سالہ عزیز نامی شخص اپنے کمسن بیٹے کے مبینہ طور پر قینچی سے کیے گئے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ موبائل فون نہ دلانے پر پیش آیا، تاہم مقتول کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ خاندانی مخالفین نے بچے کو قتل پر اکسایا۔
پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
💔 سوچنے کا مقام ہے! جس باپ نے اپنی اولاد کی پرورش کے لیے زندگی وقف کر دی، کیا ایک موبائل فون اس کی جان سے زیادہ قیمتی ہو سکتا ہے؟
اس افسوسناک واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔