🚨 افسوسناک خبر //صادق آباد
💔 ماں کی ممتا بھی دم توڑ گئی! جس گود میں بچے کو سکون ملنا تھا، اسی ماں کے ہاتھوں معصوم لہولہان!
صادق آباد کی عوامی کالونی میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ سامنے آگیا، جہاں ایک سگی ماں نے مبینہ طور پر اپنے 4 سالہ معصوم بیٹے سبحان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے ہی جگر کے ٹکڑے پر تشدد کی ویڈیو بنا کر اپنی والدہ کو بھیجی اور دھمکی دی کہ اگر بچے کو زندہ دیکھنا ہے تو فوراً آکر لے جاؤ، ورنہ اسے قتل کر دوں گی۔
💔 آخر اس معصوم کا قصور کیا تھا؟
جس عمر میں بچوں کو ماں کی محبت، شفقت اور تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے، اس عمر میں ننھا سبحان مبینہ طور پر اپنی ہی ماں کے ظلم کا شکار ہوگیا۔
⚖️ عوام کا مطالبہ ہے کہ معصوم سبحان کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے، اس کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
بچے کسی کی ملکیت نہیں، ان کی جان، عزت اور تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
#NationalVoice #JusticeForSubhan #Sadiqabad #ChildProtection #PunjabPolice #StopChildAbuse